(ویب ڈیسک ) صدرآصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔
صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا۔صدر آصف علی زرداری کو بھی شاہ عبد اللہ دوم نے اردن کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا۔
شاہ عبداللہ دوم کو اعزاز دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی اور عالمی امن کیلئے خدمات کے اعتراف پر دیا گیا۔ صدر مملکت کو دیا گیا یہ اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام ، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔