شاہ اردن شاہ عبداللہ کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ ، فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

شاہ اردن شاہ عبداللہ کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ ، فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق شاہِ اردن کی جانب سےآرمی چیف کو “آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری” کا اعزاز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شاہ اردن شاہ عبداللہ نے گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، شہزادی سلمیٰ اور اردنی سول و عسکری وفد بھی ہمراہ تھا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  شاہِ اردن کوادارے کی صلاحیتوں اور مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کی دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت اجاگر کی گئی۔ پاکستاناردن دفاعی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شاہِ اردن  نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ بھی کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف تقریب میں شریک ہوئے۔ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  شاہ عبداللہ دوم نے مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی۔مشق میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈرونز، اسپیکٹرم وارفیئر اور مربوط فائر پاور کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔شاہ عبداللہ دوم  نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت  کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِاعظم نے شاہِ اردن کے لیے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاک– اردن دوستی اور باہمی اعتماد کا عکاس ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر  نے کہا کہ پاکستاناردن مضبوط دفاعی شراکت دار ہیں۔ فیلڈ مارشل نے  ملٹری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شاہِ اردن کی جانب سےآرمی چیف کو “آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری” کا اعزاز دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دورہ شاہِ اردن پاک– اردن برادرانہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔

Watch Live Public News