(ویب ڈیسک )رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دیدی۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز بھی کھیل نہ سکی اور 19ویں کے آخری گیند پر پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے ویبھو سوریا ونشی نے 45 رنز بنائے ۔ نامن داہر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے 1،1شکار کیا۔
پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت نے 79 رنز بنائے جبکہ محمد نعیم 14، یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی طرف سے یش ٹھاکر اور سویش شرما نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بات واضح رہے کہ بھارت کی سینئر مینز ٹیم کی طرح ایمرجنگ پلیئرز نے بھی کھیل میں سیاست کو شامل کیا اور پاک-بھارت میچ میں ٹاس پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔