وزیر اعظم خودکشی کی ناکام کوشش ہی کر لیں رانا ثنا ء اللہ

وزیر اعظم خودکشی کی ناکام کوشش ہی کر لیں رانا ثنا ء اللہ

لاہور(پبلک نیوز)‌ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ رات بجلی کی قیمت بڑھائی اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، اتنا بڑا اضافہ پہلے نہیں کیا گیا،جو سمری بھیجی گئی تھی اس سے دگنا اضافہ کیا گیا ہے، دوگنا پٹرول مہنگا کرنے پر وزیر اعظم خودکشی کی کوشش ہی کر لیں ، صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیر اعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا .

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لیے جینا مشکل ہو چکا ہے ، یہ کہتا تھا میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا ، آئی ایم ایف کے کہنے پر پاکستان کے لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ، سفید پوش لوگ بھی مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں، میں فیصل آباد، پنجاب اور پاکستان کے عوام سے کہوں گا کہ نکلیں اور سڑکوں پر آئیں ۔ فیصل آباد میں آج چار بجے اس حکومت اور سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف احتجاج ہے، سب کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد پہنچنا چاہیے.

رانا ثئاء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت آ چکا ہے کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے ، عوام کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جانا چاہیے اور انہیں وہاں سے نکال باہر پھینکنا چاہیے ۔ ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، وہ تو اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہے ، کٹھ پتلی کو اسلام آباد سے نکالنا ہے، پی ڈی ایم میں آٹھ جماعتیں ہیں اور سب متحد ہیں ، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن میں ہمارے ساتھ ہے، مریم نواز ن لیگ کی لیڈر ہونے کے ناطے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور وہ آج خطاب بھی کریں گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔