پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16 اکتوبر 2021
حکومت آج گئی یاکل،مریم نوازنےحکومت جانےکی پیش گوئی کردی،کہاحکومت اپنےخلاف خود لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے،عوام پس رہی ہے مگرعمران خان جوڑتوڑمیں لگےہوئے ہیں،فیصل آبادمیں کامیاب جلسہ ہوگا،عوام کواہم حقائق سےآگاہ کروں گی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں دنیا میں مہنگائی کا بحران آیاہواہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا،وزیرمملکت فرخ حبیب بولے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان میں بھی اضافہ ہوا، کہاکوکنگ آئل بھی برآمدکرتےہیں،پچھلی حکومت ہمارےگلےمیں بجلی کےکارخانوں کاپھندا ڈال گئی،بجلی بنےیانہ بنےہمیں کارخانوں کوکرایہ اداکرنا پڑتا ہے گزشتہ 15دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمت میں صرف سوا 8 فیصد اضافہ کیا،روپے کی مسلسل گراوٹ کے باعث پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا سلیکٹڈ حکومت کے باعث عوام کو آج دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کاحکومت پرطنزکہا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،ظالمانہ اقدام لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی،بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکےحکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے، پی پی نے اپنے دور میں عوام پر تیل کی عالمی قیمتوں کا بوجھ نہیں ڈالا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔