عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر اومان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔