لاہور سول کورٹ کی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی

لاہور سول کورٹ کی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: لاہور سول کورٹ کی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: لاہور کی سول کورٹ کی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی چار گاڑیوں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آگ سول کورٹ ایل ڈی اے پلازہ کی پانچویں منزل پر لگی۔ آگ سے عدالتی سامان اور عدالتی ریکارڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

سیشن جج لاہور طارق خورشید خواجہ ،فول پرسن سکیورٹی شکیب عمران قمر اور سینئر سول جج شفقت عباس بگھیانہ موقع پر پہنچ گے۔ سیشن جج لاہور کو سول کورٹ میں لگنے والی آگ پر بریفننگ دی گئی۔

Watch Live Public News