پاکستان، قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دوستارِم، فائیو جاری

پاکستان، قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دوستارِم، فائیو جاری
کیپشن: پاکستان، قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دوستارِم، فائیو جاری

ویب ڈیسک: پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دوستارِم، فائیو جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق 13 تا 24 اکتوبر اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہو رہی ہے۔ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازق فوج کے اسپیشل فورسز دستے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب 14 اکتوبر کو چراٹ میں منعقد ہوئی، مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوستی کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ شرکاء ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News