ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے موسم سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک ہو گا، نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کو عارضی سٹاپ ختم کر کے باقاعدہ سٹاپ دیا گیا ہے۔
علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ جبکہ عوامی ایکسپریس کراچی سے صبح 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ نارووال مسافر ٹرین صبح 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس صبح 7 بج کر 30 منٹ کی بجائے 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔