جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا
کیپشن: جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔

آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔

سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے چار جیتے ہیں، دو میں شکست کھائی ہے اور ایک ڈرا ہوا ہے۔ زیادہ میچوں کی وجہ سے بھارت کے پاس سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں لیکن 61.90 کے جیت کے تناسب کے ساتھ وہ چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ نے اپنے پانچ میں سے دو میچ جیتے، دو ہارے اور ایک ڈرا ہوا۔ سست اوور ریٹ پر انگلینڈ کو بھی دو پوائنٹس کا نقصان ہوا۔

انگلینڈ کے 26 پوائنٹس اور جیت کا تناسب 43.33 ہے۔ بنگلا دیش 16.67 فیصد کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ ساتویں نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز اب تک اپنے پانچوں ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ابھی اپنی مہم شروع نہیں کی ہے۔

Watch Live Public News