ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کو انگریزی میں بات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اداکارہ اپنی مصنوعی آواز کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
حال ہی میں انہوں نے امریکا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے، تاہم ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے لہجے میں تبدیلی پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
صارفین نے رمشا خان کے مصنوعی لہجے کا فوراً نوٹس لیا اور مصنوعی انداز میں بات کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بول وہ رہی ہے اور جبڑے میں درد مجھے ہو رہا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ وہ اپنا لہجہ کیوں بدلتے ہیں؟ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ یہ لہجہ بہت تلخ ہے۔