پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزا جاری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر تاجروں کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بزنس ویزوں پر تاجروں کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزا حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے میں الیکٹرانک طور پر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے چند سال قبل اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت کیلئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News