(ویب ڈیسک ) انڈونیشن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے۔
انہوں نے ممکنہ دفاعی سودے کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے بہت جلد جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔
اس حوالے سے چینی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی ایئر فورس کے فضائی بیڑے میں شامل چینی جے -10 لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ میں شامل رافیل طیاروں سمیت دیگر طیاروں کو گرا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔جس کے بعد چینی اسلحے کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی تھی اور ان کے شیئر میں بھی بڑا اضافہ ہوا تھا۔