وزیر اعظم سے بلاول بھٹو  کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو  کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد  نے  ملاقات کی۔وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال  کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ،  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News