ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا رواں ماہ کی 25 تاریخ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کےد ورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔
پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔