ملک میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

ملک میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہو گا، محکمہ موسمیات
کیپشن: ملک میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہو گا۔ جس کے نتیجے میں بڑے شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 19 ستمبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل جم کر برسیں گے۔ 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

ادھر، کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔

Watch Live Public News