ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے پی سی بی کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کیلئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان
جس میں سے اہم تجویز یہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹایا جا سکتا ہے اور پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے میچ ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ میرے لیے عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔