عمران خان کی ڈیل سے متعلق سلمان اکرم راجا کا دبنگ بیان

عمران خان کی ڈیل سے متعلق سلمان اکرم راجا کا دبنگ بیان
کیپشن: عمران خان کی ڈیل سے متعلق سلمان اکرم راجا کا دبنگ بیان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ڈیل سے متعلق دبنگ بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان جیل سے کسی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں غیرمعمولی فرق ہے۔یہ الیکشن پر حملہ ہونے کے مترادف ہے اور صاف ظاہر ہے کہ ہیراپھیری برسراقتدارپارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے،  آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے،  پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے،   عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

Watch Live Public News