ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے وفاق پر حملے کا نیا منصوبہ بنا لیا ہے۔ جس کے تحت اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے قریب مکھنیال ضلع ہری پور میں نیاکے پی ہاؤس تعمیر کیا جا ئے گا۔خیبر پختونخوا حکومت نے کے پی ہاوس تعمیرکرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا۔نیا پختونخوا ہاؤس کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔
سرکا ری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل کیا گیا ہے۔منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طو پر 250 ملین روپے رواں مالی سال کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپ دی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف انجینئر، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیے گئےہیں۔منصوبہ فی الحال زمین کی نشاندہی اور کاغذی کارروائی کے مرحلے میں ہے۔منصوبے کی تکمیل کے لیے حتمی ڈیزائن اور ٹھیکہ کمپنی کے تعین کے بعد عملی کام کا آغاز متوقع ہے۔