نیتن یاہو نے قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے تنہاہ رہ جانے کا اعتراف کر لیا

نیتن یاہو نے قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے تنہاہ رہ جانے کا اعتراف کر لیا
کیپشن: نیتن یاہو نے قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے تنہاہ رہ جانے کا اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا موازنہ قدیم یونانی ریاست سپارٹا سے کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور دیگر اسلامی ممالک اسرائیل کو چھوڑ چکے ہیں۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، یورپ کی اسرائیل پالیسی میں انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا اثرورسوخ بڑا چیلنج ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کئی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی اور سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لیے کارروائیاں کرنا ہوں گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس کی قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے سے انکار نہیں کر سکتے وہ کہیں بھی ہوں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کے لیے تیاری کرنی ہوگی، ہتھیاروں کی صنعت کو آزاد اور خودمختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News