میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد،بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد،بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ
کیپشن: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد،بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کای ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا خط لکھا تھا

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اس بات کو مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔

Watch Live Public News