پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
کیپشن: پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترفپاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

 ویب ڈیسک: بلال بن ثاقب (وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین) نے ہانگ کانگ میں حالیہ  بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے۔

 بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی، قیام کے بعد جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا۔ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہوئی۔

بھارتی ماہرین نے بھی   کرپٹو کرنسی میں پاکستان کی برتری تسلیم کر لی، بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" کی جانب سے بلال بن ثاقب کی قیادت کی پذیرائی، کہا ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News