ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کوجوڈیشل ورک سے روک دیا گیا ۔
چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگراورجسٹس محمد اعظم خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود کوسپریم جوڈیشل کونسل فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔سینئرقانون دان ظفراللہ خان اوراشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔
اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پرمعاونت طلب کی گئی ہے۔