ویب ڈیسک: پی سی بی کا آئی سی سی کے میچ ریفری کے معاملے پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا، اجلاس میں ایشیاء کپ کی دستبرداری کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ معاملہ حکومتی سطح پر اٹھانے کیلئے بھی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ایشیاء کپ میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔