(ویب ڈیسک ) پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق کریں ،پھر بکنگ کرائیں۔
وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔