وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں
کیپشن: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نےفیلڈمارشل سید عاصم منیر  کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عمرے کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے خانۂ کعبہ کی زیارت کی سعادت حاصل کی، جبکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جدہ آمد پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشعل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

Watch Live Public News