پاکستانی مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزاز اور مالی انعام دینے کی قرارداد منظور

 پاکستانی مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزاز اور مالی انعام دینے کی قرارداد منظور

 ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پاکستانی مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزاز اور مالی انعام دینے کے لئے قرارداد منظور کر لی گئی،  ریسکیو 1122 کے ملازمین کے الائونس میں اضافہ کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

 پنجاب اسمبلی میں پاکستانی مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزاز اور مالی انعام دینے کے لئے قرارداد اپوزیشن رکن احمر بھٹی نے ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آج میں اسمبلی میں ایک ایسے نوجوان پاکستانی کی شاندار کامیابی پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے ملکی و قار کوعالمی سطح پر بلند کیا ۔

حسن بن شہزاد ، جو حسن صدیقی کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں لاہور کے 25 سالہ نوجوان مصنف ہیں جنہوں نے تاریخ رقم کی، حسن بن شہزاد  پہلے پاکستانی مصنف بنے جن کا ادبی کام برطانیہ کے مشہور ترین تاریخی مقام اور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی۔

سائٹ، " کینٹر بری کیتھیڈرل"، میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، ان کی لکھی گئی کہانی جو بے گھر افراد کے موضوع پر ہے جس میں برطانیہ کی حکومت فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس نے 7 جولائی 2025 کو اقوام متحدہ نے 19 اگست 2025 کو یونیسکو نے 20 جولائی 2025 کو اور برطانوی ہائی کمیشن پاکستان نے 20 مئی 2025 کو اس کا اعتراف کیا۔

یہ سنگ میل نہ صرف پاکستان کی ادبی موجود گی کوبیرون ملک فروغ دیتا ہے بلکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط مضبوط کرتا ہے،ادب کے ذریعے سفارتکاری میں اپنا حصہ
ڈالتا ہے۔

ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انہیں باضابطہ طور پر سرکاری اعزاز اور مالی انعام عطا کریں تا کہ وہ اپنے ادبی سفرکو وقار کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں ریسکیو 1122 کے ملازمین کے الائونس میں اضافہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے ایوان میں پیش کی۔

متن میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب میں تمام اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیلاب میں پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122ء نے شب روز اور بلا تفریق سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

سیلاب زدگان کی بہترین خدمات اور کارکردگی پر 1122 کے ملازمین کے رسک الائونس اضافہ کیا جائے۔

Watch Live Public News