تربت: مسلح افراد نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

تربت: مسلح افراد نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے شہر تربت میں  نامعلوم مسلح افراد نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تربت کے نواحی علاقے دشت کے قریب تربت گوادر شاہراہ پر نجی سکیورٹی کی کیش وین لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نجی سکیورٹی کی کیش وین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور وین میں موجود 22کروڑ روپے سے زائد لوٹ کرفرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین 2 نجی بینکوں کا کیش لےکرتربت سےگوادر جارہی تھی۔

واقعے  کی خبر ملتے ہی لیویز فورس نے علاقے کی ناکا بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News