(ویب ڈیسک ) ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں ٹوٹل 19 طالبات سوار تھیں، طالبات لیاقت پور سے احمد پور پیپر دینے آئے تھے اورپیپر دینے کے بعد واپس جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب وین میں اچانک آگ لگ گئی،افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 1طالبات جان بحق ہوگئی جبکہ 10 طالبات جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں ٹوٹل 19 طالبات سوار تھیں جو لیاقت پور سے احمد پور پیپر دینے آئے تھیں اور پیپر دینے کے بعد واپس جا رہے تھے ۔
ریکسیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی طالبات کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔