فیصل آباد:موٹرسائیکل سوار کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت ، مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد:موٹرسائیکل سوار کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت ، مقدمہ درج کرلیا گیا

(ویب ڈیسک) ملزم نے طالبہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے نازیبا حرکات کی تھی۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے میں بی بی اے کی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم نے طالبہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے نازیبا حرکات کی تھی۔

ملزم کی جانب سے طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تھانہ سمن آباد میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

Watch Live Public News