کراچی؛تیز رفتار ڈمپر کی مسافر وین اور رکشے کو ٹکر، جانی نقصان

کراچی؛تیز رفتار ڈمپر کی مسافر وین اور رکشے کو ٹکر، جانی نقصان

ویب ڈیسک: کراچی میں شاہ لطیف ڈمپر حادثے کا واقعہ، کراچی روڈ ایکسیڈنٹ انیلیس ٹیم نے رپورٹ مرتب کرلی۔

 رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی اوور سپیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، موقع سے فوری بریک لگانے کے شواہد نہیں ملے ،  جس وقت حادثہ ہوا ڈمپر خالی تھا۔

ڈمپر نے مسافر وین اور رکشے کو پیچھے ٹکر ماری،  جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے،  پولیس نے واقعے کا مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور مالک کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق روڈ پر اسٹریٹ لائٹ اور لائن مارک نہیں تھے ،  جس وقت حادثہ ہوا ڈمپر ڈرائیور کی سپیڈ کافی زیادہ تھی۔ 

Watch Live Public News