اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا 112مریض جاں بحق ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,976 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 79,108 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں7,50,158 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال16,094اموات ہو چکی ہیں۔