صدر کے نوٹیفکیشن تک گورنر کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا

صدر کے نوٹیفکیشن تک گورنر کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا
لاہور: عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر شپ سے ہٹائے جانے کے احکامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صدرکا نوٹیفکیشن نہیں آتا گورنر کے طورپرکام کرتارہوں گا۔ عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں، پولیس نے جس طرح اراکین اسمبلی پر دھاوا بولا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن متنازع بنانے کا کیا مقصد تھا۔ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے الیکشن میں ڈپٹی اسپیکر غیر جانبدار نہیں تھے، گزشتہ روز ہونے والا الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہے، جب تک مطمئن نہ ہو جاؤں تب تک نئے وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف نہیں لوں گا، نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب فی الحال مؤخر کرتا ہوں۔ عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے انھیں صوبے کی گورنر شپ سے ہٹانے کے احکامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس مجھ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے۔ عمر سرفراز نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم سمری صدر کو بھیجیں گے جسے صدر مملکت نوٹیفائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک صدر ڈی نوٹیفائی نہیں کرتے میں گورنر رہوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔