سعودی معاون وزیر دفاع  اسلام آباد پہنچ گئے ، والہانہ استقبال

saudi deputy def minister
کیپشن: saudi deputy def minister
سورس: google

 ویب ڈیسک : سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع  دورہ پاکستان پر اسلام آباد  پہنچ گئے۔

پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا والہانہ استقبال کیا۔

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے۔

  آرمی چیف سے ملاقات دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیر بحث آئینگے۔

اس کے ساتھ ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔