عدالت نے پی آئی اے کے تین سینئرافسران کو قید و جرمانے کی سزا سنادی

عدالت نے پی آئی اے کے تین سینئرافسران کو قید و جرمانے کی سزا سنادی
کیپشن: عدالت نے پی آئی اے کے تین سینئرافسران کو قید و جرمانے کی سزا سنادی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کے تین سینیئر افسران کو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 17 ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سزا سنا دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، پی آئی اے کے ڈپٹی سی ای او، ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ، اور جی ایم بلوچستان کو 6،6 ماہ قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت نے تینوں افسران کو سرکاری عہدوں کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا۔

عدالت نے ان افسران کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی بلوچستان کو فیصلے پر عملدرآمد اور افسران کو جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتا ہے، تاہم موجودہ نجکاری کے عمل اور انتظامی پیچیدگیوں سے عدالت کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان کے مطابق، فیصلے میں کئی قانونی نکات سماعت میں شامل نہیں ہو سکے، اس لیے پی آئی اے نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

Watch Live Public News