امریکی ٹیرف 245 فیصد کرنے پر چین کا سخت ردعمل

امریکی ٹیرف 245 فیصد کرنے پر چین کا سخت ردعمل
کیپشن: امریکی ٹیرف 245 فیصد کرنے پر چین کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر ٹیرف کو مزید بڑھاتے ہوئے 245 فیصد کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ ٹیرف کی نمبر گیم پر کوئی توجہ نہیں دے گا۔

بین الاقوامی میڈیاالجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے  چینی مصنوعات پر ٹیرف 145٪ سے بڑھا کر 245٪ فیصد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹیرف بڑھانے سے متعلق فیصلہ انکی ہفتہ وار  جاری فیکٹ شیٹ میں سامنے آیا ہے۔ 
چینی ردِ عمل 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بڑھائے جانے والے ٹیرف کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی نمبر گیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہے۔

امریکا کے اس اقدام سے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید تیزی آئے گی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق   چین پر ٹیرف بڑھانے سے اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب چینی نژاد دو کمپنیوں ٹیمو اور شین نے  خبردار کیا ہے کہ ٹیرف بڑھنے سے وہ امریکا میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News