ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

(ویب ڈیسک ) مثبت کریڈٹ ریٹنگ اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہترین پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے جاری کھاتوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق  مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہوگیا،  مالی سال 25ء کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ   مارچ 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا، گزشتہ مالی سال کے مذکورہ عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ نے 1 ارب 65 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Watch Live Public News