(ویب ڈیسک ) پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنوں سمیت تمام رہنماؤں کو رہا کرد یا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت تمام حراست میں لیے گئے رہنماؤں کو رہا کردیا ہے۔
راوپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اب ہماری تحویل میں نہیں، انہیں واپس لاہور جانے کی اجازت دیدی ہے۔علیمہ خان و دیگر تاحال ہوٹل میں ہی موجود ہیں ۔
خیال رہے کہ پولیس نے چکری انٹرچینج کے قریب سب کو قیدی وین سے اتار دیا تھا۔جس کے بعدعلیمہ خان، عظمی خان، نورین خان، عمر ایوب، احمد بچھر حامد رضا کو مقامی ہوٹل میں لے گئے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر رہنماؤں نے مقامی ہوٹل میں کھانا کھا یا۔
قبل ازیں پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، گزن قاسم خان سمیت عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا او انہیں قیدی وین میں لے گئے تھے۔