رنبیر کپور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی پر کیوں روئے؟ راز فاش ہوگیا

رنبیر کپور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی پر کیوں روئے؟ راز فاش ہوگیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار جن کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، اداکار   رنبیر کپور جہنوں نے متعدد سپرہٹ فلمیں کی، اُن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ   رنبیر کپور کی فلموں نے اچھا خاصا بزنس کیا، ان کی ایکشن فلم ’ اینیمل ‘ نے بھی ریکارڈ قائم کئے، اداکار کے کے حوالے سے اہم بات سامنے آئی وہ یہ کہ  رنبیر مادھوری ڈکشٹ کی شادی کی خبر سن کر روپڑے تھے۔

بالی ووڈ کے مقبول اداکار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی کی خبر سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے تھے۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ وہ مادھوری ڈکشٹ کے بے حد مداح رہے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک خواب کی مانند تھا، ’میں ہمیشہ سے مادھوری جی کا بہت بڑا فین رہا ہوں، اور جب میں نے سنا کہ وہ شادی کر رہی ہیں تو مجھے واقعی بہت دکھ ہوا اور میں رو پڑا۔‘

یاد رہے کہ 2013ء میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ‘یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے مشہور گانے ‘گھاگرا‘ میں رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے ایک ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا،  اس گانے میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

رنبیر نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کسی فلم یا پروجیکٹ میں دوبارہ مادھوری کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں، کیونکہ ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

Watch Live Public News