پاکستان ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ  کو شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان ویمن ٹیم 87 رنز سے جیت گئی۔ تھائی لینڈ ویمن ٹیم  206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  118 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے  سعدیہ اقبال نے 1 جبکہ  رامین شمیم  ،فاطمہ ثنا  اورنشرہ سندھو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

Watch Live Public News