ویب ڈیسک: ایکس ( ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے، ایکس کے ڈائریکٹ میسجز ( ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے ایک عہدیدار نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ بہت جلد تمام ڈی ایم کو ختم کر دیا جائے گا، اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں میسجنگ کی جگہ ایک مکمل چیٹنگ سسٹم کو لایا جا رہا ہے۔
اس چیٹ سسٹم کو ایکس چیٹ کا نام دیا جائے گا، ایکس کے سافٹ وئیر انجینئر زیک واریونیک نے پوسٹ پر ایک ریپلائی کا جواب دیتے بتایا کہ مکمل ڈی ایم بہت جلد ختم ہو جائے گا۔
یہ پہلی بار نہیں جب ایکس چیٹ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
فروری میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ چند ماہ میں وہ اپنے فون نمبر کو بند کرا دیں گے اور صرف ایکس کو ٹیکسٹ اور کالز کے لیے استعمال کریں گے۔