ویب ڈیسک: امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے اہم مشن کے تحت مزید تین مواصلاتی سیٹلائٹس کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچا دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق فالکن 9 راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کنیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز کی اور لکسمبرگ کی کمپنی ایس ای ایس کے او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹ نیٹ ورک کے آخری تین سیٹلائٹس مدار میں پہنچائے۔
بوئنگ کے تیار کردہ او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹس میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3 ہزار 750 پاؤنڈ (1,700 کلوگرام) ہے۔
اسپیس ایکس نے دسمبر 2022 سے اب تک 6 فالکن 9 مشنز کے ذریعے او تھری بی ایم پاور نیٹ ورک کے تمام سیٹلائٹس مدار میں بھیجے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ مشن رواں سال اسپیس ایکس کی 107ویں مداری پرواز تھی۔