اے آئی کی مدد سے شہری نے تین سالہ قانونی جنگ جیت لی، 300 پاؤنڈ کا جرمانہ منسوخ

 اے آئی کی مدد سے شہری نے تین سالہ قانونی جنگ جیت لی، 300 پاؤنڈ کا جرمانہ منسوخ
کیپشن:  اے آئی کی مدد سے شہری نے تین سالہ قانونی جنگ جیت لی، 300 پاؤنڈ کا جرمانہ منسوخ

ویب ڈیسک: برطانیہ میں ایک شہری نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تین سال سے جاری قانونی تنازع ختم کروا لیا۔ عدالت میں سماعت شروع ہونے سے قبل ہی اس کے خلاف عائد 300 پاؤنڈ کا جرمانہ واپس لے لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایسیکس کے رہائشی رافال گورفال کو اگست 2023 میں پارکنگ فیس بروقت ادا نہ کرنے پر 100 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادائیگی کی مشین پر طویل قطار تھی اور مشین صرف نقد رقم قبول کرتی تھی، جس کے باعث ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

حکام کے مطابق مقررہ 16 منٹ کے اندر پارکنگ فیس ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ رافال نے اس فیصلے کو چیلنج کیا، تاہم قانونی کارروائی کے دوران جرمانہ بڑھ کر 170 پاؤنڈ اور بعد ازاں 300 پاؤنڈ تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق طویل انتظار کے بعد انہیں بتایا گیا کہ مقدمے کی سماعت اکتوبر 2026 میں ہوگی۔ اس موقع پر رافال نے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی اور تنازع سے متعلق خطوط اور دستاویزات فراہم کرکے اپنے دفاع کی تیاری کی۔

رافال کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے اور متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کے حوالے سے رہنمائی دی۔ تاہم سماعت شروع ہونے سے پہلے انہیں ای میل موصول ہوئی، جس میں مقدمہ اور جرمانہ واپس لینے کی اطلاع دی گئی۔

یوں رافال کا تین سال سے جاری قانونی تنازع ختم ہوگیا۔ یہ واقعہ قانونی معاملات میں مصنوعی ذہانت سے رہنمائی حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک مثال ہے۔

Watch Live Public News