اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن

(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں،کل ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے،مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں،  اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے جو قائداعظمؒ نے وضح کی۔

  حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدہ کا ہے،حکمران فلسطین کی دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل (جمعہ کو) ملتان میں غزہ مارچ ہو گا،20اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔

Watch Live Public News