ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کے انوکھے دعویٰ نے ان کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا، کہا کہ جنوبی ہند میں بھی ان کے لیے ایک مندر تعمیر کیا جائے۔
بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنے منفرد دعوے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
اروشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ان کے نام کا مندر موجود ہے اور اب وہ چاہتی ہیں کہ جنوبی ہند میں بھی ان کے لیے ایک مندر تعمیر کیا جائے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان سے گفتگو کے دوران اروشی نے دعویٰ کیا کہ اتراکھنڈ میں میرے نام کا مندر ہے، اگر آپ بدری ناتھ جائیں، تو اس کے بالکل پاس ہی ’اروشی مندر‘ موجود ہے۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا لوگ وہاں دعائیں مانگنے جاتے ہیں، تو اروشی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب مندر ہے تو وہی تو کریں گے۔
سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی خود سنا ہے کہ لوگ ان سے دعائیں مانگتے ہوں؟ تو اروشی نے برجستہ جواب دیا کہ ایسے چِلا چِلا کے کون بولتا ہے؟
اروشی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبہ بھی ان کی پوجا کرتے ہیں اور ان کی تصاویر کو ہار پہناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے 'دم دما مائی' کہتے ہیں، میں بالکل سنجیدہ ہوں، یہ سب سچ ہے، اس حوالے سے خبریں بھی شائع ہو چکی ہیں، آپ پڑھ سکتے ہیں۔
اروشی نے مزید کہا کہ وہ اب چاہتی ہیں کہ جنوبی ہند میں بھی ان کے نام کا مندر تعمیر ہو کیونکہ وہ وہاں کی علاقائی فلم انڈسٹریز میں سرگرم عمل ہیں۔