ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کی خبریں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کی ایک لہر دیکھنے میں آئی ہے۔
صارفین نے ٹرمپ کو لاہور کی مشہور چکن کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے، مقامی شہریوں سے راستہ پوچھتے اور دکان سے تربوز خریدتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ بعض میمز میں وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ قربانی کے جانور پکڑے ہوئے بھی دکھائے گئے ہیں۔
ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کے لیے منڈی سے جانور لاتے ھوئے ???? pic.twitter.com/09GdwTBIEa
— Muzamil (@muzamil_45) April 17, 2026
ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دکاندار سے تربوز خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکاندار انہیں لال تربوز کاٹ کر دکھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ ’پیک کر دوں‘؟
Kar du.. pic.twitter.com/p5SYByyVrq
— iffi (@iffiViews) April 17, 2026
ایک وائرل میم میں ٹرمپ کو سڑک کنارے کھڑا دکھایا گیا ہے، جہاں ایک مقامی شہری ان سے پوچھتا ہے، “کتھے جاسو راجہ جی؟”، جس پر صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے۔
President Trump is not yet here in Pakistan but the local memers have already made him a Pakistan pro-bro ????????
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 17, 2026
Enjoy, some of the good ones so far ... ????
The first one takes the lead ???????? pic.twitter.com/JYisFK3tOt
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مزاحیہ تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں ایک لاہوری شہری سے اسلام آباد کا راستہ پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے
ٹرمپ پاکستان آ کر ایک لاہوری سے اسلام آباد کا راستہ پوچھتے ھوئے ???????????????? pic.twitter.com/ueLtWFWZoo
— Muzamil (@muzamil_45) April 17, 2026
یہ میمز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین انہیں بڑے پیمانے پر شیئر کر کے مزاح اور تنقید کا امتزاج پیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد پر بھی میمز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھیں۔