(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتکاری فورم میں مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
انا طولیہ سفارتکاری فورم کی سائڈلائینز پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔ترک وزیر خارجہ خاکان فیدان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔
اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے وزیراعظم پاکستان کو خوش آمدید کہا، ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے سفارتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے سفارتکاری فورم میں مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے انطالیہ میں اپنے قیام کے دوران روایتی ترک مہمان نوازی پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کامیاب سفارتکاری فورم کے انعقاد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفارتکاری فورم ایک کامیاب عالمی تقریب میں تبدیل ہو چکا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات چیت کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے لیے ترکیہ کی مضبوط حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں پر صدر اردوان کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیرپا اور مستحکم علاقائی امن کے لیے پیش رفت کی جائے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔رواں برس کے اواخر میں انقرہ میں آٹھویں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید م