دوست سےملنے لاہور سےفیصل آباد آئی لڑکی سےاجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

دوست سےملنے لاہور سےفیصل آباد آئی لڑکی سےاجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار
کیپشن: دوست سےملنے لاہور سےفیصل آباد آئی لڑکی سےاجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: دوست سے ملنے لاہور سےفیصل آباد آئی لڑکی سےاجتماعی زیادتی، پولیس نےمقدمہ درج کرکے 2  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ثناء نامی خاتون اپنے دوست وسیم کو ملنے کے لیے لاہور سے فیصل اباد آئی تھی۔ لاہور واپس جانے کیلئے بس نہ ملنے پر ثناء وسیم کے ایک واقف کار کے گھر چلی گئی جہاں عمران نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وسیم کو رسیوں سے باندھ دیا اور ثناء نامی خاتون کو اجتماعی  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ٹھیکری والا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان اکبر اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News