190 پاونڈز کیس بند کرنےکےفیصلےکاریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

190 پاونڈز کیس بند کرنےکےفیصلےکاریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: 190 پاونڈز کیس بند کرنےکےفیصلےکاریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب فیصلے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پیر کو سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیس کے حتمی فیصلے تک 190 ملین پاؤنڈز کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ٹرائل کورٹ کا 12 اگست کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، تفتیشی افسر نے بیان میں کہا کہ نیب کی 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ نے کیس بند کرنے کا ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی، عدالت نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News