ویب ڈیسک: یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان۔ سلمان علی آغا 17 رکنی سکواڈ کے کپتان برقرار۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گی۔
فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف سکواڈ میں شامل۔ صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت بھی سکواڈ کا حصہ۔ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث بھی شامل۔ ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز ٹیم کا حصہ۔ صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی سکواڈ میں شامل۔